صادق آباد: کار الٹنے سے آگ لگ گئی، حادثے میں ماں اور 3 بچے جاں بحق

Last Updated On 03 July,2020 10:11 am

صادق آباد: (دنیا نیوز) صادق آباد کے قریب موٹر وے پر کار الٹنے سے آگ لگ گئی، حادثے میں ماں اور تین بچے جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔

صادق آباد کے قریب سکھر جانے والی کار ڈرائیور کو اونگ آنے سے الٹ گئی، حادثے کے بعد گاڑی کا سی این جی سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے ماں اور تین بچے جھلس گئے جبکہ والد زخمی ہوگیا۔

ریسیکو نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صادق آباد منتقل کر دیا۔