آواران شاہراہ کی تعمیر منظور، بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی آئیگی: عاصم سلیم

Last Updated On 05 July,2020 12:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری ہو گئی، اس سے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی آئیگی۔

معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز اہم ترجیح ہے، ایک سو چھیالیس کلومیٹر طویل شاہراہ پر لاگت کا تخمینہ 26ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے سے کیچ، آواران اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی آئیگی، سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری ہو گئی ہے۔