غیر اخلاقی مواد دکھانے اور نہ ہٹانے پر بیگو لائیو ایپ پر پابندی لگا دی گئی

Last Updated On 21 July,2020 12:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی اے کی جانب سے غیر اخلاقی مواد نہ ہٹانے پر بیگو ایپ کو بند کر دیا گیا جبکہ ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق قانون کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فوری طور پر بیگو کو بند کرنے اور ٹک ٹاک کو حتمی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ کمپنیاں اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن کے ذریعے فحاشی اور غیر اخلاقی مواد پر قابو پانے کے لئے ایک جامع طریقہ کار وضع کر سکیں۔