اسلام آباد: (دنیا نیوز) صورتحال دن بدن بہتر، کورونا سے اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 24 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 91 ہزار 691، سندھ میں ایک لاکھ 16 ہزار 800، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 71، بلوچستان میں 11 ہزار 550، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 942، اسلام آباد میں 14 ہزار 821 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 44 ہزار 926 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 630 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 294 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 113، سندھ میں 2 ہزار 110، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 170، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 47 اور آزاد کشمیر میں 49 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔