لاہور: سندر میں ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Last Updated On 26 July,2020 01:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افرادجاں بحق ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

لاہور میں سندر کے علاقے میں بائیس ویلر ٹرالے نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پر دم گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا، ٹریلر ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کے سبب ٹریلر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے سبب میاں بیوی اور دو بچے ٹریلر تلے کچلے گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔