سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی مہنگی پیدا ہوئی: عمر ایوب

Last Updated On 29 July,2020 02:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی مہنگی پیدا ہوئی، پاکستان توانائی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ صارفین کو بہتر نرخوں پر بجلی میسر آئیگی۔

 وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے الیکٹرک چارجنگ سٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انرجی مکس کا سامنا ہے، الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز کا دائرہ کار بڑھائیں گے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پر قابو پالیں گے، پاکستان میں جدید طریقوں پر فیول کی فراہمی کے اقدامات قابل ستائش ہیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن بہترین اسٹریٹجی ثابت ہوئی، کورونا صورتحال کے دوران درکار آلات اور سامان تیار کیا گیا۔