اپوزیشن اپنے ذاتی مفاد کیلئے نیب قوانین پر سودے بازی کرنا چاہتی ہے: شبلی فراز

Last Updated On 29 July,2020 12:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے ذاتی مفاد کیلئے نیب قوانین پر سودے بازی کرنا چاہتی ہے، حزب اختلاف کو کسی صورت این آر او نہیں دے سکتے، آل پارٹیز کانفرنس سیاسی یتیموں کا اکٹھ، عید کے بعد اے پی سی کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے آپ کو بچانے کیلئے اپوزیشن دباؤ ڈال رہی ہے، سابق حکمرانوں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا، ایف اے ٹی ایف کے قوانین ملک کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا اے پی سی کرنیوالے سیاسی طور پر بے روزگار ہوچکے، بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے بڑی پارٹی کو محدود کر دیا، بلاول بھٹو سے کہوں گا سندھ کو سنبھالیں، منی لانڈرنگ کس نے کی؟ جعلی اکاؤنٹس کس کے تھے؟۔