34 ماہ کے دوران نیب کی کارکردگی پہلے سے زیادہ بہتر رہی: چیئرمین ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

Last Updated On 30 July,2020 03:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا کہنا ہے چیئرمن نیب جسٹس جاوید اقبال کے 34 ماہ کے دوران نیب کی کارکردگی پہلے سے زیادہ بہتر رہی ہے۔

اپنے بیان میں سہیل مظفر نے کہا نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے 466 ارب روپے کی ریکوری کی ہے جو نمایاں کامیابی ہے، نیب کی کارکردگی کا موازنہ 2016 میں جنوبی ایشیاء کے انسداد بد عنوانی کے 27 اداروں کی کارکردگی سے کیا گیا، نیب کی کارکردگی کے اشاریے دیگر ممالک کے اداروں سے بہت بہتر ہیں۔