کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 04 August,2020 03:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد اور کلبھوشن کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی حکومتی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

صدارتی آرڈیننس کے تحت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا۔ کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا جبکہ بھارت بھی آرڈینینس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دے تا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان اپنی ذمہ داریاں ذمہ داری پوری کر سکے۔

اس درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری دفاع اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو کو فریق بنایا گیا ہے۔
 

Advertisement