وزیراعظم کہیں نہیں جا رہے، اپوزیشن 3 ماہ شور شرابا کرے گی: شیخ رشید

Last Updated On 01 August,2020 02:32 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، اپوزیشن 3 ماہ شور شرابا کرے گی، بلاول روز پریس کانفرنس کریں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چینی اور آٹا میں عوام کو سبسڈی دی جائے، امریکا جیسے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی، پاکستان کی معیشت ایک امتحان سے گزر رہی ہے، جنہوں نے ملک لوٹا وہ نیب قوانین میں ترامیم چاہتے ہیں۔