بھارت نے اسرائیل سے سیکھا کیسے ڈیمو گرافی کو بدلا جائے: صدر مملکت

بھارت نے اسرائیل سے سیکھا کیسے ڈیمو گرافی کو بدلا جائے: صدر مملکت

یوم استحصال پر صدر مملکت عارف علوی نے کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے، یوم استحصال کا مقصد دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے، کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے سے معیشت کو نقصان پہنچا، بھارت نے شملہ وفد سمیت کسی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا امن کے پیغام کے باوجود بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے امن قائم رکھنے کیلئے بھارتی پائلٹ کو واپس کیا، کشمیر بھارت کے ساتھ ایک قدم چلنے کو تیار نہیں، بھارت کی ہندوتوا سوچ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا۔