بلاول بھٹو کی نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنوں پر پولیس تشدد کی مذمت

Last Updated On 11 August,2020 03:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنوں پر پولیس تشدد کی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مذمت کی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سیاسی کارکنوں کے خلاف پولیس فورس کا استمعال قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے آج لیگی کارکنوں اور مریم نواز کی گاڑی پر پتھر پھینکے، مریم نواز اور ان کے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے خلاف طاقت کے استمعال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔