بلاول اور شہباز شریف کا رابطہ، مسئلہ کشمیر بارے حکومتی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار

Last Updated On 03 August,2020 09:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی ریکارڈ کرپشن کر رہی ہے، مہنگائی سے لوگوں کا جینا دوبھر، اپوزیشن ہی ان کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔

تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے اور عمران خان کلبھوشن یادیو کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی موجودہ دور حکومت میں ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے اعداد وشمار کو چھپا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے۔ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ملک کو عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیر معمولی کردار ناگزیر ہے۔

 

Advertisement