یوٹیلیٹی سٹورز کو 67 روپے رعایتی چینی دینے کا وعدہ پورا کر دیا: جہانگیر ترین

یوٹیلیٹی سٹورز کو 67 روپے رعایتی چینی دینے کا وعدہ پورا کر دیا: جہانگیر ترین

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہے کہ جے ڈی ڈبلیو ملز نے یوٹیلٹی سٹورز کو 67 روپے فی کلو کے رعائیتی نرخ پر 20 ہزار ٹن چینی کی فراہمی مکمل کر لی ہے۔

جہانگیر ترنی نے مزید لکھا کہ اس وقت چینی کی ایکس مل قیمت 90 روپے فی کلو ہے،الحمد للّه مجھے خوشی ہے کہ میں نے ٹی وی پروگرام میں عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔