'کے پی میں بی آر ٹی کے بعد صحت انصاف کارڈ کا سو فیصد آبادی کو اجراء بڑی کامیابیاں'

Published On 21 August,2020 12:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہےکہ خیبر پختونخواہ میں بی آر ٹی کے بعد صحت انصاف کارڈ کا سو فیصد آبادی کو اجراء بہت بڑی کامیابیاں ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کے پی کے حکومت کی ان کامیابیوں کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ محمود خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو جاتا ہے، امید ہے اب باقی صوبے بھی خیبر پختونخواہ کی تقلید کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، حکومت کی دو سالہ کارکردگی اجاگر کرنے کی مہم کا حصہ بننے پر اراکین کابینہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی کا پیغام عوام تک پہنچانے میں وزارت اطلاعات اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔