قومی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی کا مخالف نہیں: بلاول کا قومی اسمبلی کا اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ

قومی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی کا مخالف نہیں: بلاول کا قومی اسمبلی کا اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں بارش سے متاثرہ افراد کی خدمت میں مشغول ہیں، اس وقت منتخب عوامی نمائندوں کی موجودگی کی سب سے زیادہ ضرورت متاثرینِ برسات کے درمیان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اجلاس مؤخر کرنے کے سلسلے میں سپیکر اسمبلی کو بھی استدعا کی ہے۔ حالیہ طوفانی برسات کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں تشویش ناک صورت حال ہے۔

پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مجموعی قومی مفاد میں ہونے والی کسی بھی قانون سازی کی مخالف نہیں ہے۔ موجودہ صورت حال میں حکومت اور اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کا مقصد متاثرینِ برسات کی داد رسی ہونا چاہئے۔