رانا ثناء اللہ نے نیب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کرنے کا الزام لگا دیا

Published On 10 September,2020 12:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رانا ثناء اللہ نے نیب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے کہا حکومت بتاتی ہے کس پر کیس کرنا ہے کس کو پکڑنا ہے، بلین ٹری منصوبے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، ملک پر مسلط نالائق ٹولہ سب کچھ ختم کرنے پر تلا ہے۔

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انعام غنی میرٹ پر کام کرنے والا افسر ہے، آئی جی پنجاب نے کل میڈیا پر بتا دیا کہ ہم ایک نوٹفکیشن کی مار ہیں، جو افسر ایک نوٹفکیشن کی مار ہے وہ کیا اصلاحات کر سکتا ہے۔

دوسری جانب مریم اورنگزیب نے شہباز شریف اور ان کی صاحبزادی کی نیب پیشی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا پاکستان کی خدمت کرنے والے بیٹیوں کے ہمراہ عدالتوں میں دربدر ہو رہے ہیں، فاسشسٹ طاقت کا استعمال کر رہے ہیں، لیکن اللہ اور عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا، قوم کے کھربوں ہڑپ کرنے، آٹا چینی چور ایوانوں میں بیٹھے سیاسی انتقام لے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پیغام دیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو اس توہین کا سامنا کرنا ہوگا، نواز شریف، شہباز شریف نے کھربوں کے منصوبے لگائے، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، شہباز شریف نے عوام کے پیسے کو امانت سمجھ کر پائی پائی خرچ کی، شہباز شریف جب یہ فیصلے کر رہے تھے تو اس وقت ذاتی کاروبار کو نقصان پہنچ رہا تھا۔
 

Advertisement