نیب پولیٹیکل انجنیئرنگ کیلئے حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے، رانا ثناء اللہ کا الزام

Last Updated On 07 May,2020 09:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نیب پولیٹیکل انجنیئرنگ کے لیے حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ آٹا، چینی سکینڈل کے معاملے پر کوئی انکوائری شروع نہیں کی گئی، آج نہیں تو کل یہ کارروائی ہوگی۔

ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کی صوبائی ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کے بعد رانا ثناء اللہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواجہ برادران کی چودھری برادران سے ملاقات کوئی سازش نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹا چینی سکینڈل کے معاملے پر کوئی انکوائری شروع نہیں کی گئی۔ لیڈر آف اپوزیشن کو انڈر پریشر رکھنے کے لیے بار بار طلب کیا جاتا ہے۔ نیب پولیٹیکل انجنیئرنگ کے لیے حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے۔

رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر کوئی عمل نہیں ہوا، صرف بزنس لاک کیا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن آدھا تیتر آدھا بٹیر بن چکا ہے۔ حکومت کی ناقص کارکردگی سے قرنطینہ سینٹرز کی حالت خوفناک ہو چکی ہے۔
 

Advertisement