مخالفین اے پی سیز کرتے رہیں گے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر لے گی: گورنر پنجاب

Published On 11 September,2020 10:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ مخالفین اے پی سیز کرتے رہیں گے اور حکومت آئینی مدت پوری کر لے گی، عوام کی طاقت حکومت کیساتھ ہے۔

 گورنر پنجاب چودھری سرور سے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیر سٹر سلطان محمود اور وفود نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا 2023 تک ہم کہیں جانیوالے نہیں، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے آئینی مدت پوری کی، ہمارا بھی حق ہے، وزیرا عظم عمران خان احتجاج کی دھمکیوں سے بلیک میل ہونیوالے نہیں، سیاسی مخالفین کو احتجاج نہیں، عام انتخابات کا انتظار کر نا چاہیے، معاشی سمیت ہر میدان میں حکومت کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

 چودھری سرور نے کہا کہ موٹر وے خاتون زیادتی کیس کے ملزموں کو نشان عبرت بنایا جائیگا، خاتون سے زیادتی کر نیوالے درندے بھی دہشت گرد ہیں، پولیس سمیت تمام حکومتی ادارے ملزموں کی گر فتاری کے لیے کام کر رہے ہیں، قوم کی ہر بیٹی کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کریں گے۔