'اب تو عدالت بھی کہہ رہی ہے جو شخص ہسپتال میں داخل نہیں ہوا وہ کیسا بیمار ہے'

Published On 12 September,2020 02:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم، نواز شریف، اسحاق ڈار اور دیگر مفرور ہیں، لندن اشتہاریوں کی آما جگاہ بنا ہے، اب تو عدالت بھی کہہ رہی ہے جو شخص ہسپتال میں داخل نہیں ہوا وہ کیسا بیمار ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا رواں برس میں ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہوگی، تقسیم کے بعد ن لیگ پتھر مارنے والی جماعت اور شین لیگ سنگ تراش ہوگی، شہباز شریف واپس آکر پچھتا رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کراچی کی بہتری کیلئے وفاق اور صوبے کا ساتھ ہونا اچھی بات ہے، عمران خان کی حکومت 5 سالہ مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا موٹر وے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سی سی پی او لاہور نے موٹر وے واقعہ سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔
 

Advertisement