اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 مسترد کر دیا گیا، بل کے حق میں 31 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے۔
سینیٹ اجلاس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 کیلئے تحریک سینیٹر سجاد طوری کی جانب سے پیش کی گئی جس پر ایوان کی جانب سے تحریک پیش کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اپوزیشن اراکین نے انسداد دہشتگردی ایکٹ تیسرے ترمیمی بل 2020 پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل کی منظوری کے لیے ووٹنگ شروع کرائی تو بل کے حق میں 31 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 مسترد ہونے پر سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔