اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی

Published On 21 September,2020 02:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی 23 ستمبر کو سماعت کریں گے۔

جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف زرداری کو گرفتاری کا خدشہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ 23 ستمبر کو ان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گی۔

آصف علی زرداری نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔