آرمی چیف کے ساتھ کوئی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی: لیگی رہنما احسن اقبال

آرمی چیف کے ساتھ کوئی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی: لیگی رہنما احسن اقبال

دوسری جانب شیخ رشید کا کہنا تھا آرمی چیف سے لیگی قیادت کی دو ماہ کے دوران دو ملاقاتیں ہوئیں، احسن اقبال اور خواجہ آصف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، سب نے اکٹھی ملاقاتیں کیں اور کھل کر ملاقاتیں کیں، نون اور شین کے الگ ہونے کا آج پہلا دن ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا مریم نواز جس روز سچ بولیں گی ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا، ایک ملاقات کے دوران میں اور شہباز شریف ایک ٹیبل پر تھے، لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں کافی دیر تک جاری رہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا پہلی ملاقات میں شہباز شریف اور میں نے ایک ٹیبل پر کھانا کھایا، دونوں ملاقاتوں میں شامل تھا، تمام مسائل پر کھل کر بات ہوئی، پہلی ملاقات 5، دوسری سوا 3 گھنٹے جاری رہی، گلگت بلتستان پر میٹنگ بلائی گئی مگر سیاست پر کھل کر بات ہوئی۔