نواز شریف کو سزا سنانیوالے سابق جج ارشد ملک نے برطرفی کو چیلنج کر دیا

Published On 03 October,2020 02:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نواز شریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک نے برطرفی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے وڈیو سکینڈل میں جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق جج ارشد ملک کی برطرفی کی سماعت کے لیے تین رکنی سروس ٹربیونل تشکیل دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق عباسی ٹربیونل کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے، جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی ٹربیونل کے ممبران ہونگے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی منظوری کے بعد ماتحت عدلیہ کے ججز کی سروس اپیلوں پر سماعت کیلئے ٹربیونل کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ برطرفی کے لیے قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے۔ لاہور کی ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے جج ارشد ملک کو برطرف کرنے کی منظوری دی تھی۔ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے 6 اگست کو جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
 

Advertisement