دنیا کےحالات جیسے بھی ہوں،پاکستان کیساتھ دوستی قائم رہے گی:چینی صدر کا عزم

دنیا کےحالات جیسے بھی ہوں،پاکستان کیساتھ دوستی قائم رہے گی:چینی صدر کا عزم

صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری پاکستان کیساتھ دوستی مثالی ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے۔ کورونا کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعاون دیکھنے کو ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دن بدن مضبوط ہو رہی ہے۔ دونوں قومیں ایک دوسرے کی بہتری چاہتی ہیں۔ سی پیک خطے کی ترقی کے لیے اہم کردار ہے۔