سینٹ کی قائمہ کمیٹی پاور میں سینیٹر نعمان وزیر کا گردشی قرضے میں اضافے پر اظہار برہمی

Published On 09 October,2020 03:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی پاور میں حکومتی سینیٹر نعمان وزیر نے گردشی قرضے میں اضافے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں سرکلر ڈیٹ ختم ہونے کا سنا تھا، گردشی قرضہ 2200 ارب سے تجاوز کر گیا ہے، معاملے پر کمیٹی بنا کر مسئلے کا حل نکالاجائے۔

سینیٹر فدا محمد کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں سینیٹر نعمان وزیر نے کہاکہ کمپنیوں نے بجلی چوری کا نیا طریقہ نکالا ہے، کمپنیاں بجلی چوری روکنے کے لیے اووبلنگ کرتی ہیں، ریکوریز ظاہرکرنے کے لئے لوگوں کے بل زیادہ کئے جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کا حل سوچنا ہوگا، سینیٹر نعمان وزیر نے تجویز دی کہ معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اورسرکلر ڈیٹ کے مسئلے کا حل نکالاجائے۔

کمیٹٰی نے فاٹا میں کئی سال سے بند انڈسٹریل یونٹس پر لیٹ پیمنٹ سرچارج عائد کرنے کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، قائمہ کمیٹی نے تیس انڈسٹریل یونٹس کا ایم ڈی آئی کا مکمل ڈیٹا طلب کرلیا۔  

Advertisement