ملتان: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی بہت ساری پارٹیاں استعفوں کی قائل نہیں، اگر اپوزیشن والے استعفے دیں گے تو الیکشن کروا دیں گے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن گلگت بلتستان کے الیکشن کومتنازع بنانے والوں کا ساتھ نہ دے۔ امید رکھتا ہوں اپوزیشن اپنے رویوں، فیصلوں پرنظرثانی کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی بہت ساری پارٹیاں استعفوں کی قائل نہیں، اگراستعفے دیں گے توالیکشن ہوجائیں گے، اپوزیشن احتساب کے عمل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ حکومت کا احتساب پر کوئی رعایت دینے کا ارادہ نہیں ہے۔ معاشی بدحالی کا ذمہ دارکون ہے قوم جانتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ذریعے حکومت کو ختم کریں گے: بلاول
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔ ملک میں عدم استحکام ہوگا تومعاشی بحالی میں رکاوٹ ہوگی۔ اپوزیشن ملک کے اداروں کونشانہ بنائیں گے توملک دشمنوں کوفائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگراپوزیشن کوقوم کا دردہے تو فیصلوں پر نظرثانی کرے، دنیا میں کورونا بڑھ رہا ہے، اگراحتیاط نہ کیں تومزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہے، فوج نے کورونا کی لڑائی میں قوم کا پورا ساتھ دیا۔
ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عمدہ پیشرفت کی ہے۔ فیٹف کے 27میں21 نکات پرپرعملدرآمد کرلیا ہے۔