شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کا افسر اور 5 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کا افسر اور 5 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارودی سرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے پاک فوج کے افسر اور 5 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شہید ہوئے۔