شبلی فراز کا کورونا میں‌ مبتلا بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Published On 26 November,2020 01:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بلاول بھٹو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ بلاول کو شفائے کاملہ عطا فرمائے، بلاول سمیت تمام کورونا مریضوں کیلئے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئےاحتیاط لازم ہے، کورونا لیڈرز اورعوام میں کوئی تفریق نہیں کرتا، اپوزیشن لیڈرز ایک دوسرے کی صحت اور عوام کا خیال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، خو د کو قرنطینہ کرلیا

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
 

Advertisement