'پی ڈی ایم کی گاڑی کا سٹیئرنگ کسی کے پاس، انجن کسی اور کے کنٹرول میں ہے'

Published On 10 December,2020 10:38 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی گاڑی کا سٹیئرنگ کسی کے پاس، انجن کسی اور کے کنٹرول میں ہے، بریک کسی اور کے پاؤں کے نیچے ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لندن سے گیئر لگانے والوں کی ہینڈ بریک کراچی والے کھینچ دیتے ہیں، اس گاڑی کا حادثے سے دوچار ہونا یقینی ہے۔

ادھر علی زیدی کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات 2013 سے بہت بہتر تھے، 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کی حوالے سے 133 درخواستیں دائر ہوئیں، 2018 کے انتخابات میں 102 درخواستیں دائر کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 خراب ذہن اپنے والد کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، مریم اور بلاول کو کہیں اور نوکری کرنی چاہیئے، لیکن ان دونوں کو کوئی ملازمت بھی نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دور میں برآمدات اور صنعتوں میں بہتری آئی، عمران خان حکومت قوم کو تیز رفتار ترقی دے رہی ہے۔
 

Advertisement