اپوزیشن اجازت ملنے پر پریشان کہ جلسے میں عوام کہاں سے لائیں گے: شہباز گل

Published On 10 December,2020 02:25 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز)معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ اپوزیشن اجازت ملنے پر پریشان ہے کہ جلسے میں عوام کہاں سے لائیں گے، عمران خان کرپٹ اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ کریں واویلا اور بہانے نہیں، اجازت ملنے پر پریشان ہیں کہ جلسے میں عوام کہاں سے لائیں گے۔ اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت کا گھبرا جانے کا خواب، درباریوں کا دل بہلانے کیلئے خیال اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 11 جماعتیں مل کر بھی کچھ نہیں کر پا رہیں اور کہتے ہیں جلسے کامیاب ہیں، ان کی ایسی بھونڈی کوششوں سے ثابت ہوا کہ کرپٹ ٹولے کی سیاسی موت واقع ہو چکی ہے۔ کرائے کے لوگوں کی ریلیوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا، عمران خان کرپٹ اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہے۔
 

Advertisement