پاکستانی مسجد اقصیٰ کب آئیں گے ؟ فلسطینی صحافی کے سوال پر علامہ طاہر اشرفی رو پڑے

Published On 29 December,2020 03:26 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستانیوں کے مسجد اقصیٰ میں آنے سے متعلق سوال پر طاہر اشرفی رو پڑے۔

فلسطینی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر نے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی سے سوال کیا کہ ہمارے پاکستانی بھائی کب ارض مقدس آئیں گے ؟ کیا آپ لوگ القدس کی زیارت میں دلچسپی رکھتے ہیں ؟ ہم کب آپ لوگوں کو اپنی سرزمین پر دیکھیں گے ؟۔

اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ عنقریب وہ دن آئے گا جب ہم مسجد اقصیٰ آئیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ اسرائیل سے اجازت اور ویزا لیکر آئیں بلکہ ہم اس وقت آئیں گے جب فلسطین ایک آزاد ریاست بن جائے گی۔
 

Advertisement