وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور

Published On 29 December,2020 12:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔ کابینہ 14 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سٹیل ملز کی نجکاری پلان کی منظوری دے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری پہلے ہی اس کی منظوری دے چکی ہے۔ کراچی ٹرانفارمیشن پلان بھی کابینہ میں منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی بھی کابینہ ایجنڈے مِیں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب اور امریکی ادارے ایف بی آئی کے درمیان ایک معاہدہ کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس کے چیئرمین کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ اسلام آباد میں کورونا آئسولیشن ہسپتال کو آپریشنل کرنے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو بیرونی قرضوں کے علاوہ فارن فنڈکے استعمال پر بریفنگ دی جائے گی۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں مارگلہ روڑ پر تجاوزات ہٹانے کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دے گی۔ نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کیثیر المزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری دی جائے گی۔
 

Advertisement