دہشتگردوں کے حملےمیں بہادر جوانوں کی شہادت پر دکھی ہوں:وزیراعظم عمران خان

Published On 27 December,2020 05:41 pm

اسام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دہشتگر حملے میں 7 بہادر جوانوں کی شہادت پر دکھی ہوں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ ہرنائی بلوچستان میں ایف سی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 بہادر فوجیوں کی شہادت سے افسوس ہوا۔

وزیراعظم نے لکھا کہ میں شہدا کے لیے دعا اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ ہماری قوم ہمارے بہادر فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بہادر فوجی جوانوں کو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ہرنائی بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

 

Advertisement