مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد اسرائیلی ٹولہ ہیں، عبدالغفور حیدری

مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد اسرائیلی ٹولہ ہیں، عبدالغفور حیدری

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کہ جمعیت علمائے اسلام کے خلاف اسرائیلی ٹولہ متحرک ہے۔ جے یو آئی کے ناراض رہنماؤں کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا عبدالغفوری حیدری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے حافظ حسین احمد کو بیماری کی حالت میں ساتھ رکھا۔ اب وہ کسی کی حمایت میں بیان دیں، تدریس یا کسی تنظیم کا کام کریں، میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اُن قوتوں نے اُنہیں یہاں تک پہنچایا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد نادانستہ طور پر حکوت یا اداروں کے لیے استعمال ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سوچا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کچھ بے ضمیر لوگوں سے رائے بنائی جائے۔ حافظ حسین احمد ماضی میں بھی مولانا فضل الرحمن پر مسلسل تنقید کرتے رہے۔