سانحہ مچھ بدامنی کا سب سے بڑا ثبوت ہے، فضل الرحمان

Published On 06 January,2021 07:14 pm

بنوں: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مچھ میں ہزارہ برادری کا قتل عام کیا گیا، بدامنی کا اس سے بڑا اورکیا ثبوت ہے، اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کے بنوں میں ہونے والے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم نے وطن عزیزکوآزادی کی منزل سے ہمکنارکرنا ہے، ہماری جدوجہد ملک میں قانون کی عملدرای کے لیے ہے، آزاد جمہوری فضاؤں کوبحال کرنے کے لیے میدان میں نکلے ہیں، تم جیسے کٹھ پتلی کو سمندر میں غرق کر کے چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں امن وامان نہیں ہے۔ حکومت شہریوں کوتحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ مچھ میں ہزارہ برادری کا قتل عام کیا گیا۔ بدامنی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہے، ملک میں دہشت گرد جب چاہے شہریوں کو ذبح کر دیتے ہیں، مچھ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ آئین کی اسلامی دفعات پرعمل کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کی قیادت نے قوم کوآزادی، جمہوریت کا راستہ دکھایا ہے۔ اس حکومت کا جنازہ پڑھنے کے لیے عوام بیدار ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک میں بدامنی ہے، ہزارہ برادری کے لوگ چاردن سے لاشیں سڑک پر لیکر بیٹھے ہیں، عمران خان اسلام آباد ضد لگاکربیٹھا ہے، یہ الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ تھا اب ریجیکٹڈ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگراس کوعوام کی فکرہوتی توہزارہ برادری کے زخموں پرمرہم رکھتا، ان کا وزیرکہتا ہے اگرعمران آئے گا تواس کوکیا فائدہ ہوگا، یہ لاشوں پربھی نفع،نقصان دیکھتے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ اس نے اسرایئل،بھارت سے بھی پیسے لیے ہیں۔ فاران فنڈنگ کیس میں تم نہیں بچ سکتے۔ 19جنوری کوہم نے الیکشن کمیشن سے فاران فنڈنگ کیس کا پوچھنا ہے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کروڑوں بٹورے گئے، تماری چوری کا پول کھلے گا تو لوگ تمہارا چہرہ بھی دیکھنا پسند نہیں کریں گے، ہمارے ایم این ایز،ایم پی ایز سلیکٹڈ کے منہ پراستعفے ماریں گے، مولانا کی کال پرلانگ مارچ کریں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام مررہے ہیں عمران خان صرف ایک قوالی پڑھتا ہے’این آراونہیں دونگا۔ پاکستان کا دفاع میزائل،ٹینکوں سے نہیں معیشت مضبوط ہونے سے ہوگا۔ ہماری حکومت ختم نہ ہوتی توپشاور،کابل موٹروے بن چکی ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم پاکستان کے مستبقل کی امید ہے، عوام کوپاکستان کا مالک بنانا ہے، نوازشریف نے ووٹ کوعزت دوکا نعرہ لگایا تھا، چترال سے لیکرگوادرتک ووٹ کوعزت دوکا نعرہ گونج رہا ہے، اگرآئندہ کسی نے الیکشن چرانے کی کوشش کی توپاکستان کا بچہ،بچہ پولنگ سٹیشن پرکٹ مرے گا لیکن ووٹ نہیں چرانے دے گا۔
 

Advertisement