پی ڈی ایم مضبوط اور پرعزم ہے، موقف میں کوئی تبدیلی نہیں: مولانا فضل الرحمن

Published On 03 January,2021 12:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مضبوط اور پرعزم ہے، ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں۔ اسلام آباد سے ناجائز قبضہ چھڑانا چاہتے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں کا مرحلہ ابھی باقی ہے، پارٹی قیادت کے پاس جمع ہوچکے، عوام کی جنگ لڑرہے ہیں،عوامی مینڈیت پرآناچاہتےہیں، ہم نے پہلے بھی رکاوٹیں توڑیں اب بھی توڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سب کی رائے کےمطابق حکمت عملی بنائی، آج کاشوبہت اچھااورتاریخی ہوگا۔

دوسری جانب ن لیگی رہنما رانا ثنا کا آج کی ریلی سے متعلق کہنا تھا کہ ریلی نکالنا جمہوری حق ہے، تھریٹ الرٹ لوگوں کو ڈرانے کیلئے جاری کیا گیا، عوام کی طاقت سے کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے، انہوں نے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
 

Advertisement