اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بدھ کو دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔ منگل کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 12، گوپس، لہہ منفی 11، اننت ناگ، استور منفی 9، بگروٹ منفی 6، ہنزہ، پاراچنار اور کالام میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔