پیپلزپارٹی والوں نے اسلم ابڑو اور شہریار شر کو اغوا کر رکھا ہے: حلیم عادل شیخ

Published On 02 March,2021 03:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی والوں نے اسلم ابڑو اور شہریار شر کو اغوا کر رکھا ہے، ایم پی ایز پر تشدد سے ثابت ہوگیا یہ دہشتگرد ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں مجھے اس لئے گرفتار کیا گیا کہ اپوزیشن لیڈر دھڑا لیکر آجائے گا، سپریم کورٹ کے آرڈر کے نتیجے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے چوروں کا راستہ بند کرنا ہوگا، یہ نوٹ کے پجاری ہیں، سینیٹ الیکشن چوری کرنا چاہتے ہیں، ہمارا ایک بھی ایم پی اے ان چوروں ڈاکوؤں کے چکر میں نہیں آئے گا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کا 13 سال میں خون چوسا اور اس سے ووٹ خریدے گئے، آئی جی جیل خانہ جات اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے، آج کل قیدیوں کو بری کرنے کا بھی ریٹ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلیم عادل کا ہاتھ بھی صاف ہے اور دل بھی، میرے پاس جی ون کا لائسنس ہے، جی ون سیمی آٹومیٹڈ بندوق ہوتی ہے۔
 

Advertisement