جناح ہاؤس حملہ کیس: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

جناح ہاؤس حملہ کیس: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

انسداد دہشتگری عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست 30 مئی کو سماعت کے لیے مقرر ہو گئی، جج اعجاز بٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کریں گے۔

عدالت نے یاسمین راشد کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، یاسمین راشد کے خلاف دہشت گری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔