گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

Published On 17 February,2024 08:54 am

گلگت بلتستان: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے شہر گاہکوچ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 102 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔