این اے 15 :گستاسپ خان کو فارم49 جاری، حامیوں کا جشن

Published On 29 February,2024 02:44 pm

مانسہرہ:(دنیا نیوز)الیکشن کمیشن نے این اے 15 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نوازشریف کی عذرداری درخواست کے اخراج کے بعد آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان کو فارم 49 جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 15 پر میاں نواز شریف سے جیتنے والے امیدوار شہزادہ گستاسپ خان کو فارم 49 جاری کیا گیا، فارم جاری ہونے پر شہزادہ محمد گستاسپ خان کے سپورٹرز کی جانب سے آر او آفس میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے عملے کی جانب سے فارم 47 جاری ہوا تھا جس پر سابق وزراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے الیکشن کمیشن کو فارم 49 روکنے کیلئے عذرداری درخواست دی گئی تھی۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن اسلام آباد سے میاں نواز شریف کی عذرداری درخواست خارج کر دی گئی الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں آر او این اے 15 کو فارم 49 جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔

واضح رہے گستاسپ خان نے 105259 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 80413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔