خیبرپختونخوا: اپوزیشن کے ڈپٹی سپیکر کو 2 اضافی ووٹ پڑ گئے، سنی تحریک کونسل میں کھلبلی

Published On 29 February,2024 04:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر انتخابات کے دوران ڈپٹی سپیکر ووٹنگ میں دواضافی ووٹ اپوزیشن کو پڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق 2 اضافی ووٹ سنی تحریک کونسل کی جانب سے اپوزیشن کو پڑے ہیں، سنی تحریک کونسل میں کھلبلی مچ گئی۔

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے، پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی انکوائری کرنے کے بعد نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو رپورٹ کرے گی۔