امریکا نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے رضا مند

Published On 05 March,2024 01:53 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی جانب سے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مل کر مشترکہ مفادات آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان دنیا اور امریکا کے مفاد میں ہے، امریکا اور پاکستان کے تعلقات اعتماد پر مبنی ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف کو فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری پاکستانی سیاست میں سنگ میل ہے، خواتین کو سیاسی زندگی میں مکمل شامل کرنے کیلئے منتظر ہیں۔