چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

Published On 10 March,2024 10:05 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی صدر نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان آصف زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین آہنی دوستی تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ملک اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں، دونوں ملکوں نے سی پیک کی تعمیرمیں نتیجہ خیز نتائج حاصل کئے ہیں۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطحی تبادلے کو برقرار رکھا ہے۔