سپریم کورٹ بار کی وکلاء کی گرفتاری کی مذمت، ہنگامی اجلاس طلب

Published On 10 March,2024 09:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

سردار لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور دیگر کی گرفتاری پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لائحہ عمل کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

جاری کئے گئے اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار وکلاء کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بارہا کہہ چکے شہریوں اور وکلاء کے بنیادی آئینی حقوق کا خیال رکھا جائے۔