سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، 14 مارچ کو شیڈول کا اعلان ہوگا

Published On 11 March,2024 04:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ انتخابات 2024ء کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔

الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کرے گا، کاغذات نامزدگی آج سے حاصل کئے جاسکیں گے، سینیٹ کے 52 سینیٹرز 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہو جائیں گے۔

25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی 4 سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہوں گے، 15 اور 16 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے، سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہو گی۔

Advertisement