سینیٹ سیکرٹریٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نشست خالی قرار دے دی

Published On 29 February,2024 05:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ سیکرٹریٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نشست خالی قرار دے دی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق یوسف رضا گیلانی این اے 148 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے آج بطور رکن قومی اسمبلی حلف لیا، اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست خالی ہوگئی ہے۔

Advertisement