بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو منصوبے سے غربت کا خاتمہ، سرمایہ کاری بڑھے گی: وزیراعظم

Published On 13 March,2024 08:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو منصوبے سے غربت کا خاتمہ اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے غیرملکی میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کے لئے تیار ہیں، سی پیک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

شہبازشریف نے مزید کہا کہ اس کا مقصد سرخ فیتے کا خاتمہ، تاخیری حربوں اور رکاوٹوں کو دورکرنا ہے، پاکستان صنعتی پارکس، ایکسپورٹ زونز بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کا مقصد تکنیکی ترقی، زراعت کا فروغ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سی پیک منصوبوں میں تاخیر اور دیگر مسائل کو دور کرے گی، پاکستان سٹیل، ٹیکسٹائل جیسے شعبوں میں چینی مشترکہ منصوبوں کا منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ٹی پارک کے قیام پر عمل درآمد شروع

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان، چین متحد ہو کر ترقی اور خوشحالی کے مقاصد کوحاصل کریں گے، چینی صدر کی پاکستان کے لئے مسلسل حمایت کو دل سے سراہتے ہیں، پاکستان کو چینی جدت کے ماڈل کی تقلید کرنی چاہئے، چین کی ترقی عظیم کامیابی کا نمونہ ہے۔
 

Advertisement