وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات

Published On 13 March,2024 09:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے ملاقات کی، شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

بحرین کے بادشاہ شیخ حماد بن عیسیٰ، ولی عہد اور وزیر اعظم شیخ سلمان بن حماد کا مبارکباد کا پیغام پہنچایا، وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات پر بحرین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان کا دورہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں کنگ حماد نرسنگ ہسپتال کا منصوبہ پاکستان کے عوام کیلئے تحفہ ہے، پاکستان مستقبل قریب میں ایک بار پھر بحرین کے بادشاہ کی میزبانی کا منتظر ہے۔

وزیراعظم شیخ محمد بن عیسیٰ نے وزیراعظم کو بحرین کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

Advertisement